کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نیند سے جاگتے وقت ، برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہاتھوں کو دھونے کیا بیان ۔
حدیث نمبر: 105
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نیند سے جاگے تو اپنا ہاتھ برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین بار دھوئے اس لئے کہ اس کو نہیں معلوم کہ اس کا ہاتھ رات کو کہاں رہا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 105