کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوطالب کو کوئی فائدہ پہنچا سکے ؟
حدیث نمبر: 99
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! کیا آپ نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا ؟ وہ آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کے واسطے غصہ ہوتے تھے ( یعنی جو کوئی آپ کو ستاتا تو اس پر غصہ ہوتے تھے ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ہاں “ وہ جہنم کے اوپر کے درجہ میں ہیں اور اگر میں نہ ہوتا ( یعنی میں ان کیلئے دعا نہ کرتا ) ، تو وہ جہنم کے نیچے کے درجے میں ہوتے ( جہاں عذاب بہت سخت ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 99
حدیث نمبر: 100
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کو ہو گا ، وہ دو ایسی جوتیاں پہنے ہو گا کہ جن سے اس کا دماغ کھولے گا ( جیسے ہنڈیا میں پانی کھولتا ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 100