کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میں سب سے پہلے جنت کے متعلق سفارش کروں گا اور دیگر انبیاء سے میرے متبعین زیادہ ہوں گے ۔
حدیث نمبر: 93
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں سب سے پہلے جنت ( کے بارے ) میں سفارش کروں گا اور کسی پیغمبر کو اتنے لوگوں نے نہیں مانا ( پیروی نہیں کی ) جتنے لوگوں نے مجھے مانا ( میری پیروی کی ) اور کوئی پیغمبر تو ایسا ہے کہ اس کا ماننے والا ( ایمان لانے والا ) ایک ہی شخص تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 93