کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اسلام کی ابتداء غربت سے ہوئی ( اور ) عنقریب اسلام پہلی حالت میں لوٹ آئے گا اور وہ دو مسجدوں ( مکہ و مدینہ ) میں سمٹ کر رہ جائے گا ۔
حدیث نمبر: 72
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام غربت میں شروع ہوا اور پھر غریب ہو جائے گا جیسے کہ شروع ہوا تھا اور وہ سمٹ کر دونوں مسجدوں ( مکہ مدینہ ) کے درمیان میں آ جائے گا ، جیسے کہ سانپ سمٹ کر اپنے سوراخ ( بل ) میں چلا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 72