کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آزمائش سے ڈرانا ۔
حدیث نمبر: 71
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ،` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گنو کتنے آدمی اسلام کے قائل ہیں ؟ پھر ہم نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر ( دشمنوں کی وجہ سے کوئی آفت آنے سے ) ڈرتے ہیں ؟ اور بیشک ہم چھ سو آدمیوں سے لے کر سات سو تک ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نہیں جانتے شاید مصیبت میں پڑ جاؤ ۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر ایسا ہی ہوا کہ ہم مصیبت میں پڑ گئے یہاں تک کہ بعض ہم میں سے نماز بھی چپکے سے ( چھپ کر ) پڑھتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 71