کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جس نے جاہلیت میں کوئی نیک عمل کیا پھر وہ مسلمان ہو گیا ۔
حدیث نمبر: 70
ابوعبداللہ آصف
´عروہ بن زبیر سے روایت ہے اور انہیں سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ` انہوں ( سیدنا حکیم ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو نیک کام میں نے جاہلیت کے زمانہ میں کئے تھے جیسے صدقہ یا غلام کا آزاد کرنا یا ناطہٰ ملانا ، ان کا ثواب مجھے ملے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو اسی نیکی پر اسلام لایا ہے جو کہ پہلے کر چکا ہے ۔ ( یعنی وہ نیکی قائم ہے ، اب اس پر اسلام زیادہ ہوا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 70