حدیث نمبر: 69
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا مسلمان بہتر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مسلمان جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں ( یعنی نہ زبان سے کسی مسلمان کی برائی کرے اور نہ ہاتھ سے کسی کو ایذا دے ) ۔