کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جب آدمی کا اسلام اچھا ہو تو جاہلیت کے اعمال پر مواخذہ نہیں ہوتا ۔
حدیث نمبر: 66
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ` یا رسول اللہ ! کیا ہم سے ان کاموں کی بھی پوچھ گچھ ہو گی جو ہم نے جاہلیت کے زمانے میں کئے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے جو اچھی طرح اسلام لایا ( یعنی دل سے سچا مسلمان ہوا ) اس سے تو جاہلیت کے کاموں کا مؤاخذہ نہ گا اور جو برا ہے ( یعنی صرف ظاہر میں مسلمان ہوا اور اس کے دل میں کفر رہا ) تو اس سے جاہلیت اور اسلام کے کاموں ، دونوں کے بارے میں مؤاخذہ ہو گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 66