کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: کون سا اسلام بہتر ہے ؟
حدیث نمبر: 63
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ کہ تو ( بھوکے شخص اور مہمان کو ) کھانا کھلائے اور ہر شخص کو سلام کرے خواہ تو اس کو پہنچانتا ہو یا نہ پہچانتا ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 63