کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ۔
حدیث نمبر: 62
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ہے ( یہ تشبیہ ہے کہ اسلام کو ایک گھر کی مانند سمجھو یا ایک چھت کی مانند کہ جس میں پانچ ستون ہوں ) اللہ جل جلالہ کی توحید ( وحدانیت کی گواہی دینا ) نماز کو قائم کرنا ، زکوٰۃ دینا ، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا ۔ ایک شخص بولا کہ حج اور رمضان کے روزے رکھنا ( یعنی حج کو پہلے کیا اور روزوں کو بعد ) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا رمضان کے روزے اور حج ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں ہی سنا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 62