کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جس شخص کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔
حدیث نمبر: 54
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص جنت میں نہ جائے گا جس کے دل میں رتی برابر بھی غرور اور گھمنڈ ہو گا ۔ ایک شخص بولا کہ ہر ایک آدمی چاہتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا ( اوروں سے ) اچھا ہو ، ( تو کیا یہ بھی غرور اور گھمنڈ ہے ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی پسند کرتا ہے ۔ غرور اور گھمنڈ یہ ہے کہ انسان حق کو ناحق کرے ( یعنی اپنی بات کی پچ یا نفسانیت سے ایک بات واجبی اور صحیح ہو تو اس کو رد کرے اور نہ مانے ) اور لوگوں کو حقیر سمجھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 54