کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ایمان بھی یمن والوں کا ہے اور حکمت بھی یمن کی اچھی ہے ۔
حدیث نمبر: 39
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یمن کے لوگ ( خود مسلمان ہونے کو ) آئے اور وہ لوگ نرم دل ہیں اور نرم خو ہیں ۔ ایمان یمن کا ہی اچھا ہے اور حکمت بھی یمن ہی کی ( بہتر ) ہے اور غریبی اور اطمینان بکریوں والوں میں ہے اور بڑائی و شیخی مارنا اور فخر و گھمنڈ کرنا گھوڑے والوں اور اونٹ والوں میں ہے جو چلاتے ہیں اور وبر والے ہیں ، سورج کے طلوع ہونے کی طرف سے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 39
حدیث نمبر: 40
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دلوں کی سختی اور کھرکھرا پن مشرق ( پورب ) والوں میں ہے اور ایمان حجاز والوں میں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 40