کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ پر ایمان لانے اور اس پر ڈٹ جانے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 18
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سفیان بن عبداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں نے کہا یا رسول اللہ ! مجھے اسلام میں ایک ایسی بات بتا دیجئیے کہ پھر میں اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ( اور ابواسامہ کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا ) کسی سے نہ پوچھوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کہہ میں اللہ پر ایمان لایا پھر اس پر قائم رہ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 18