کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ایمان کا حکم اور اللہ کی پناہ مانگنا شیطانی وسوسہ کے وقت ۔
حدیث نمبر: 17
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ تم سے علم کی باتیں پوچھتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ کہیں گے اللہ نے تو ہمیں پیدا کیا ، پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ راوی نے کہا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کو بیان کرتے وقت ایک شخص کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا سچ کہا اللہ اور اس کے رسول نے ، مجھ سے دو آدمی یہی پوچھ چکے اور یہ تیسرا ہے یا یوں کہا کہ ایک آدمی پوچھ چکا ہے اور یہ دوسرا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 17
حدیث نمبر: 17M
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا کہ اے ابوہریرہ ! ( رضی اللہ عنہ ) لوگ تجھ سے ( دین کی باتیں ) پوچھتے رہیں گے یہاں تک کہ یوں کہیں گے کہ بھلا اللہ تو یہ ہے اب اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ کہتے ہیں کہ ایک بار میں مسجد میں بیٹھا تھا کہ اتنے میں کچھ دیہاتی آئے اور کہنے لگے کہ اے ابوہریرہ ! اللہ تو یہ ہے ، اب اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ یہ سن کر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک مٹھی بھر کنکریاں ان کو ماریں اور کہا کہ اٹھو ، اٹھو ! سچ کہا تھا میرے دوست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 17M