مختصر صحيح مسلم
— وصیت ، صدقہ اور ہبہ وغیرہ کے متعلق
باب: جس نے اپنی ساری اولاد میں سے ایک کو کچھ عطیہ دیا ۔
´سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میرے والد رضی اللہ عنہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اٹھا کر لے گئے اور کہا کہ یا رسول اللہ ! گواہ رہئیے کہ میں نے ( اپنے بیٹے ) نعمان کو فلاں فلاں چیز اپنے مال میں سے ہبہ کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا سب بیٹوں کو تو نے ایسا ہی دیا ہے جیسا نعمان کو دیا ہے ؟ میرے والد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تو مجھ کو گواہ نہ کر اور کسی کو کر لے ۔ اس کے بعد فرمایا کہ کیا تجھے یہ بات اچھی لگتی ہے کہ سب تیرے ساتھ نیکی کرنے میں برابر ہوں ؟ میرے والد نے کہا کہ ہاں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تو ایسا مت کر ( یعنی ایک کو دے اور باقی کو نہ دے ) ۔