حدیث نمبر: 94
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور دروازہ کھلواؤں گا ۔ چوکیدار پوچھے گا کہ تم کون ہو ؟ میں کہوں گا کہ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوں ۔ وہ کہے گا کہ مجھے آپ ہی کے واسطے حکم ہوا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کیلئے دروازہ نہ کھولوں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 94