حدیث نمبر: 91
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دوزخ سے چار آدمی نکالے جائیں گے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے سامنے کئے جائیں گے ۔ ان میں سے ایک جہنم کی طرف دیکھ کر کہے گا کہ اے میرے مالک ! جب تو نے مجھے اس ( جہنم ) سے نجات دی ہے ، تو اب پھر اس میں مت لے جانا ۔ اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے نجات دیدے گا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 91