مختصر صحيح مسلم
— غلاموں کو آزاد کرنے کے مسائل
باب: غلام کا اجر و ثواب جب کہ وہ اپنے سردار سے خیرخواہی کرے اور اللہ کی عبادت بھی اچھی طرح بجا لائے ۔
حدیث نمبر: 906
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک غلام جب اپنے مالک کی خیرخواہی کرے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی اچھی طرح کرے ، تو اس کو دوہرا یا دو گنا ثواب ہو گا ( بہ نسبت آزاد شخص کے ) ۔