حدیث نمبر: 903
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اپنے غلام یا لونڈی کو زنا کی تہمت لگائے تو اس پر قیامت کے دن حد قذف لگے گی مگر جب کہ وہ سچا ہو ( تو پھر سزا نہیں ملے گی ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 903