حدیث نمبر: 866
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ ! اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھوں تو میں اس کو ہاتھ نہ لگاؤں جب تک چار گواہ نہ لاؤں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں بیشک ۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہرگز نہیں ، قسم اس اللہ کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے کہ میں تو اس علاج تلوار سے جلد ہی کر دوں گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے سردار کیا کہتے ہیں ؟ وہ بڑے غیرت دار ہیں اور میں ان سے زیادہ غیرت دار ہوں اور اللہ جل جلالہ مجھ سے زیادہ غیرت رکھتا ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 866