حدیث نمبر: 85
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر ایسی پانچ باتیں سنائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : 1 ۔ اللہ جل جلالہ سوتا نہیں اور سونا اس کے لائق ہی نہیں ( کیونکہ سونا عضلات اور اعضائے بدن کی تھکاوٹ سے ہوتا اور اللہ تعالیٰ تھکن سے پاک ہے ، دوسرے یہ کہ سونا غفلت ہے اور موت کے مثل ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے پاک ہے ) ۔ 2 ۔ اور وہی ترازو کو جھکاتا اور اس کو اونچا کرتا ہے ۔ 3 ۔ اسی کی طرف رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اٹھایا جاتا ہے ۔ 4 ۔ اس کا پردہ نور ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ اس کا پردہ آگ ہے ۔ 5 ۔ اگر وہ اس پردے کو کھول دے تو اس کے منہ کی شعائیں ، جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے مخلوقات کو جلا دیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 85