حدیث نمبر: 837
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن ایک لشکر اوطاس کی طرف روانہ کیا ۔ ان کا دشمن سے مقابلہ ہوا تو وہ ان سے لڑے اور ان پر غالب آ گئے اور ان کی عورتیں قید کر لائے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ نے ان سے صحبت کرنے کو اس وجہ سے برا جانا کہ ان کے شوہر مشرکین موجود تھے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ ” حرام ہیں شوہروں والیاں مگر جو تمہاری ملک میں آگئیں “ ( النساء : 24 ) یعنی جب ان کی عدت گزر جائے تو وہ تمہارے لئے حلال ہیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 837