حدیث نمبر: 823
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا سے ( نکاح کے موقع پر ) جیسا بہتر اور فراخی سے ولیمہ کیا ، کسی اور زوجہ سے ( نکاح ) پر نہیں کیا ۔ پس ثابت بنانی نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس چیز کا ولیمہ کیا تھا ؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت روٹی کھلائی تھی ، حتیٰ کہ لوگ سیر ہو کر چلے گئے اور کھانا بچ گیا ۔