حدیث نمبر: 814
ابوعبداللہ آصف
´نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ` عمر بن عبیداللہ نے اپنے بیٹے طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کرنے کا ارادہ کیا ۔ پس انہوں نے ابان بن عثمان کے پاس جو کہ اس وقت امیر حج تھے ، قاصد بھیجا کہ وہ بھی ( نکاح کے موقعہ پر ) آئیں ۔ پس ابان ( آئے ) اور کہا کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ محرم ( جس نے حج و عمرے کا احرام باندھا ہو وہ ) نہ تو اپنا نکاح کرے اور نہ کسی دوسرے کا اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے ۔