حدیث نمبر: 813
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو ! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی ، اور اب اللہ تعالیٰ نے اس کو قیامت کے دن تک کے لئے حرام کر دیا ہے ، پس جس کے پاس ان میں سے کوئی ( یعنی متعہ والی عورت ) ہو تو چاہئے کہ اس کو چھوڑ دے اور جو چیز تم انہیں دے چکے ہو واپس نہ لو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 813