حدیث نمبر: 778
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہلا پھل آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے کہ اے اللہ ! ہمارے شہر میں اور ہمارے پھلوں میں اور ہمارے مدینہ میں اور ہمارے مد اور صاع میں برکت در برکت فرما ۔ پھر وہ پھل ، ( مجلس میں ) موجود بچوں میں سے سب سے چھوٹے بچے کو دے دیتے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 778