حدیث نمبر: 775
ابوعبداللہ آصف

´عامر بن سعد سے روایت ہے کہ` سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اپنے مکان کو چلے جو عقیق میں تھا کہ ( راستے میں ) ایک غلام کو دیکھا جو ایک درخت کاٹ رہا تھا یا پتے توڑ رہا تھا تو اس کا سامان چھین لیا ۔ جب سیدنا سعد واپس آئے تو اس کے گھر والے آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ وہ اس کو پھیر دیجئیے یا ہمیں عنایت کیجئے تو انہوں نے کہا : اس بات سے اللہ کی پناہ کہ میں وہ چیز پھیر دوں جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطریق انعام عنایت کی ہے ۔ اور انہوں نے اس کا سامان واپس کرنے سے انکار کر دیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 775