حدیث نمبر: 773
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کا حرم مقرر کیا ( یعنی اس کی حرمت ظاہر کی ورنہ اس کی حرمت آسمان و زمین کے بننے کے دن سے تھی ) اور اس کے لوگوں کے لئے دعا کی ، اور میں مدینہ کو حرمت والا بناتا ہوں جیسے ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرمت والا کیا اور میں نے مدینہ کے صاع اور مد کے لئے دعا کی ، اس کی دو مثل جو ابراہیم علیہ السلام نے اہل مکہ کے لئے دعا کی تھی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 773