مختصر صحيح مسلم
— حج کے مسائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فتح مکہ کے دن بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا ۔
حدیث نمبر: 769
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جس سال مکہ فتح ہوا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سر پر خود پہنے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے ۔ پھر جب خود اتارا تو ایک شخص نے آ کر کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کو پکڑے ( چھپا ہوا ) ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مار ڈالو ۔