مختصر صحيح مسلم
— حج کے مسائل
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فتح مکہ کے دن بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا ۔
حدیث نمبر: 768
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے ( قتیبہ نے کہا کہ فتح مکہ کے دن داخل ہوئے ) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ عمامہ تھا ( اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) بغیر احرام کے ( داخل ہوئے تھے ) ۔