مختصر صحيح مسلم
— حج کے مسائل
باب: حج اور عمرہ سے واپسی پر ذی الحلیفہ میں رات گذارنا اور نماز پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 763
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ کی کنکریلی زمین میں اپنا اونٹ بٹھایا تھا اور وہاں نماز پڑھی تھی اور ( خود سیدنا ) عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اسی طرح کیا کرتے تھے ۔