´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حیض سے ہو گئیں ۔ تو میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا وہ ( ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا ) ہمیں مکہ میں روک دے گی ؟ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! انہوں نے طواف افاضہ کر لیا تھا پھر بعد میں حیض سے ہوئیں ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر وہ ( ہمارے ساتھ ) واپس چلے ۔
حدیث نمبر: 754
ابوعبداللہ آصف