حدیث نمبر: 749
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم منیٰ میں تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : کل ہم خیف بنی کنانہ میں اترنے والے ہیں ، جہاں کافروں نے کفر پر قسم کھائی تھی ۔ اور یہ کہ قریش اور بنی کنانہ نے قسم کھائی کہ بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب سے ( یعنی ان کے قبیلوں سے ) اس وقت تک نکاح نہ کریں گے ، نہ خریدوفروخت کریں جب تک یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے سپرد نہ کر دیں اور مراد خیف بنی کنانہ سے محصب ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 749