حدیث نمبر: 736
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا اونٹ کھینچتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا ۔ اس نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا ۔ اور دوسری یا تیسری بار فرمایا کہ تیرے لئے خرابی ہو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 736