حدیث نمبر: 722
ابوعبداللہ آصف

´عبدالرحمن بن یزید سے روایت ہے کہ` سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما جب مزدلفہ سے لوٹے تو لبیک پکاری ، تو لوگوں نے کہا کہ شاید یہ گاؤں کا کوئی آدمی ہے ؟ ( یعنی جو اب لبیک پکارتا ہے ) تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا ، کیا لوگ بھول گئے ( یعنی سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) یا گمراہ ہو گئے ؟ میں نے خود ان سے سنا ہے جن پر سورۃ البقرہ نازل ہوئی ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ) کہ وہ اس جگہ میں لبیک پکارتے تھے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 722