حدیث نمبر: 684
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پانچ جانور ایسے ہیں کہ ان کو حرم میں اور احرام کی حالت میں قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں ہے ، وہ جانور یہ ہیں : 1 ۔ چوہا ۔ 2 ۔ بچھو ۔ 3 ۔ کوّا ۔ 4 ۔ چیل ۔ 5 ۔ پاگل کتا ۔