حدیث نمبر: 683
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پانچ جانور موذی ہیں کہ حرم کی حدود سے باہر اور حرم کی حدود کے اندر مار دیئے جائیں ۔ ان میں سانپ ، چتکبرا کوّا ، چوہا ، پاگل کتا اور چیل شامل ہیں ۔