حدیث نمبر: 663
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے ، ابن مریم علیہ السلام ضرور لبیک پکاریں گے ” روحا “ گھاٹی میں ۔ یا تو وہ حج کر رہے ہوں گے یا عمرہ کر رہے ہوں گے ، یا پھر حج اور عمرہ دونوں ادا کر رہے ہوں گے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 663