حدیث نمبر: 57
ابوعبداللہ آصف

´شعبی سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ` جو غلام اپنے مالک سے بھاگ جائے تو وہ کافر ہو گیا ( یہاں کفر سے مراد ناشکری ہے کیونکہ اس نے مالک کا حق ادا نہ کیا ) جب تک لوٹ کر ان کے پاس نہ آئے ۔ منصور نے کہا کہ اللہ کی قسم یہ حدیث تو مرفوعاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے لیکن ( میں نے یہاں مرفوعاً بیان نہیں کی بلکہ سیدنا جریر کا قول بتایا ) مجھے برا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حدیث مجھ سے اس جگہ بصرہ میں بیان کی جائے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 57