مختصر صحيح مسلم
— ایمان کے متعلق
باب: جو اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تو جنت میں داخل ہو گا ۔
حدیث نمبر: 52
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! دو واجب کر دینے والی چیزیں کیا کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کو اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو ، وہ جنت میں جائے گا اور جس کو اس حال میں موت آئے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرتا ہو ، وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔