حدیث نمبر: 464
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو گالوں کو پیٹے اور گریبانوں کو پھاڑے یا جاہلیت ( کفر ) کے زمانے کی باتیں کرے ۔ ایک اور روایت میں ( او ) کی جگہ ( و ) کا لفظ ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 464