حدیث نمبر: 420
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سلیک غطفانی جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تھے ۔ اور سلیک رضی اللہ عنہ بغیر نماز پڑھے بیٹھ گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے دو رکعت پڑھی ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اٹھو اور ان کو پڑھ لو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 420