حدیث نمبر: 26
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : چار باتیں جس میں ہوں گی وہ تو خالص منافق ہے ۔ اور جس میں ان چاروں میں سے ایک خصلت ہو گی ، تو اس میں نفاق کی ایک ہی عادت ہے ، یہاں تک کہ اس کو چھوڑ دے ۔ ایک تو یہ کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے ، دوسری یہ کہ جب معاہدہ کرے تو اس کے خلاف کرے ، تیسری یہ کہ جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے ، چوتھی یہ کہ جب جھگڑا کرے تو بدکلامی کرے یا گالی گلوچ کرے ۔ اور سفیان کی روایت میں ” خلہ “ کی جگہ ” خصلۃ “ کا لفظ ہے ۔