حدیث نمبر: 22
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تین باتیں جس میں ہوں گی وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس اور حلاوت پائے گا ۔ ایک تو یہ کہ اللہ اور اس کے رسول سے دوسرے سب لوگوں سے زیادہ محبت رکھے ۔ دوسرے یہ کہ کسی آدمی سے صرف اللہ کے واسطے دوستی رکھے ( یعنی دنیا کی کوئی غرض نہ ہو اور نہ ہی اس سے ڈر ہو ) تیسرے یہ کہ کفر میں لوٹنے کو بعد اس کے کہ اللہ نے اس سے بچا لیا اس طرح برا جانے جیسے آگ میں ڈال دیا جانا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 22