حدیث نمبر: 2179
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبیداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ تو جانتا ہے کہ قرآن کی یکبارگی مکمل نازل ہونے والی آخری سورت کون سی ہے ؟ میں نے کہا کہ ہاں ! وہ یہ سورت ” جب اللہ تعالیٰ کی مدد آ جائے اور فتح آ جائے “ ہے انہوں نے کہا کہ تو نے سچ کہا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2179