حدیث نمبر: 2175
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص سے قیامت کے دن حساب ہو گا ، اس کو عذاب ہو گا ۔ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے ” پھر عنقریب حساب کیا جائے گا آسانی سے اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش ہو کر لوٹ جائے گا “ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ حساب و کتاب نہیں ہے ، یہ تو صرف اعمال کی پیشی ہے ۔ جس سے قیامت کے دن حساب میں تفتیش کی گئی اس کو عذاب ہو گا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2175