حدیث نمبر: 2168
ابوعبداللہ آصف

´ابواسحاق کہتے ہیں کہ` میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے اسود بن یزید سے پوچھا اور وہ مسجد میں قرآن پڑھایا کرتے تھے کہ تم ( ( مّدّکر ) ) میں دال پڑھتے ہو یا ذال ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کو سنا ، وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( ( فھل من مّدّکر ) ) دال سے پڑھتے ہوئے سنا ہے ۔ ( یعنی جس میں نقطہ نہیں ہوتا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2168