حدیث نمبر: 2159
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے` قول ” جب وہ تم پر آئے تمہارے اوپر سے نیچے سے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل حلق تک آ گئے “ کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ غزوہ خندق کے متعلق اتری ( اس دن مسلمانوں پر نہایت سختی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے اس دن کافروں پر ایک لشکر بھیجا جن کو تم نے نہیں دیکھا اور تیز ہوا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2159