حدیث نمبر: 214
ابوعبداللہ آصف

´علاء بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ` وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہاں بصرہ والے گھر ظہر پڑھ کر گئے اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد کے پاس تھا ۔ پھر جب ہم ان کے یہاں گئے تو انہوں نے کہا کہ تم عصر پڑھ چکے ؟ ہم نے کہا کہ ہم تو ابھی ظہر پڑھ کر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عصر پڑھ لو ۔ پھر ہم نے عصر پڑھی ۔ جب عصر پڑھ چکے تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ یہ نماز منافق کی ہے کہ بیٹھا سورج کو دیکھتا ہے ، پھر جب وہ شیطان کے دونوں سینگوں میں ہو جاتا ہے تو اٹھ کر چار ٹھونگیں مارتا ہے اور اس میں اللہ کو یاد نہیں کرتا مگر تھوڑا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 214