مختصر صحيح مسلم
— تفسیر قرآن مجید
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( لاینفع نفسًا ایمانھا .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الانعام ) ۔
حدیث نمبر: 2137
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تین باتیں جب ظاہر ہو جائیں تو ” اس وقت کسی کو ایمان لانے سے فائدہ نہ ہو گا ، جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو یا نیک کام نہ کیا ہو “ ایک تو سورج کا اس طرف سے نکلنا جس طرف غروب ہوتا ہے ، دوسرے دجال کا نکلنا اور تیسرے زمین کے جانور کا نکلنا ۔